Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیمپئنز ٹرافی میں راستہ ہموار ہوتے ہی پا کستان نے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو سرخ جھنڈی دکھا دی

چیمپئنز ٹرافی میں راستہ ہموار ہوتے ہی پا کستان نے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو سرخ جھنڈی دکھا دی
July 25, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش سے ہارنے کے بعد جان کے لالے پڑ ے ہوئے تھے جس پر چیمپئنزٹرافی میں شرکت کےلئے دورہ زمبابوے میں ویسٹ انڈیز کےساتھ تین ملکی سیریز کا منصوبہ بنایاجا رہا تھا لیکن ن ہی مکمل طور پر ہاں تھی اور نہ ہی مکمل ناں۔ جیسے ہی پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز جیتی اورآئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز سے آگے نکلا، پی سی بی کے چالاک افسران بھی سیریز کرانے کے فیصلے سے مکرگئے۔ افسران نے زمبابوے کو صرف ٹی ٹونٹی سیریز کی حامی بھری جس پر زمبابوے بورڈ براڈ کاسٹرز کوراضی نہ کر سکااور دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ پی سی بی کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈ ز میں باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کیونکہ زمبابوے ایک مکمل سیریز کھیلنا چاہتا ہے اور جوابی دورہ زمبابوے کا وعدہ جلد ہی دستیاب وقت میں پورا کر دیا جائے گا۔