Sunday, October 2, 2022

چیمپئنز لیگ کے بڑے میچ میں میسی کی ٹیم مانچسٹر سٹی سے ہار گئی

چیمپئنز لیگ کے بڑے میچ میں میسی کی ٹیم مانچسٹر سٹی سے ہار گئی
لندن (ویب ڈیسک) چیمپئنز لیگ کے بڑے میچ میں مانچسٹر سٹی نے میسی کی ٹیم بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ اٹلیٹکو میڈرڈ، پیرس سینٹ اور آرسنل نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق بڑے میچ میں ہوئی بڑی ٹیم کو شکست۔ انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کر لیا۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں میسی نے اکیسویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جوزیادہ دیر برقرار نہ رہی اور انتالیسویں منٹ میں گووندگان نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اکاونوے منٹ میں کیون ڈی برونے نے گول کو مانچسٹر سٹی کی برتری دگنا کر دی۔ چوہترویں منٹ میں گووندگان نے اپنا دوسرا گول کر کے مانچسٹر سٹی کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ لیگ کے دوسرے میچوں میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے روسٹوو‘ پیرس سینٹ نے ایف سی باسل اور آرسینل نےلڈاگرٹس کو شکست دے دی۔