Monday, December 5, 2022

چیمپئنز لیگ ، پیرس سینیٹ جیرمین نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی

چیمپئنز لیگ ، پیرس سینیٹ جیرمین نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی
لندن ( 92 نیوز) چیمپئنز لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری،،فرنچ کلب  پیرس سینٹ جیرمین نے ریال میڈرڈکی جیت کا خواب چکنا چور کر دیا، میچ  کے اختتامی لمحات میں دو گول اسکور کر کے میچ برابر کر دیا، یوینٹس نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک صفر سے مات دی۔ چیمپئنز لیگ میں  زبردست مقابلے جاری  ہیں ، سنسنی خیز مقابلوں نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ اسپین کے شہر میڈرڈ میں ریال میڈرڈ اور پیرس سینٹ جیرمین کی ٹیموں میں تگڑا مقابلہ ہوا ، ہسپانوی  کلب ریال میڈرڈ نے کھیل کے آغاز میں ہی گول کرکے برتری حاصل کر لی ، پہلے ہاف میں ریال میڈرڈ کو ایک صفر کی برتری رہی۔ دوسرے ہاف میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا79ویں منٹ میں کریم بیزیما نے گیند کو جال میں پھینک کر ریال میڈرڈ کی برتری دگنی کر دی۔ میچ کے  81ویں منٹ میں فرنچ کلب پیرس سینٹ کی جانب   سے ایمباپے  نے گول داغ کر ٹیم کو میچ میں واپسی کی امید دلائی۔ دو منٹ کے وقفے پر  پابلو سربیا  نے  گول کر کے میچ دو ،دو سے برابر کر دیااور ریال میڈرڈ کے میچ جیتنے کاخواب ادھورہ رہ گیا۔ دوسرے میچ میں یوینٹس نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔