Friday, February 3, 2023

چیمپئنز لیگ ، لیور پول نے نپولی کو ایک صفر سے شکست دے دی

چیمپئنز لیگ ، لیور پول نے نپولی کو ایک صفر سے شکست دے دی
لندن (92 نیوز) چیمپئنز لیگ میں لیور پول نے نپولی کو ایک صفر سے شکست  دےدی۔ بار سلونا اور ٹوٹنہم کے درمیان میچ ایک ،ایک گو ل سے برابر رہا۔ چیمپئنز لیگ میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ ٹیموں کی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں بھی جاری ہیں۔ لیور پول نے نپولی کو ایک صفر سے دھول چٹا دی۔ لیور پول نے شاندار کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ 34 ویں منٹ میں محمد صلاح نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر لیور پول کو ایک صفر کی برتری رہی۔ دوسرے ہاف میں نپولی نے میچ میں کم بیک کی کوشش کی اور گول کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ لیور پول کی ٹیم بھی دوسرے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور ایک صفر سے میچ میں کامیابی سمیٹی۔ دوسرے میچ میں بار سلونا اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک،ایک گول سے برابر رہا۔