Tuesday, January 31, 2023

چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں بارسلونا نے لیورپول کو تین صفر سے ہرا دیا

چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں بارسلونا نے لیورپول کو تین صفر سے ہرا دیا
 میڈرڈ (92 نیوز) چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں بارسلونا نے لیورپول کو تین صفر سے ہرا دیا۔ لیونل میسی نے دو اور سواریز نے ایک گول اسکور کیا۔ میسی کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے کیونکہ میسی کو بڑے میچ میں بڑی خوشیاں مل گئیں۔ لیور پول کو دھول چٹائی اور ساتھ ہی چھ سو گولز مکمل ہونے کی خوشی پائی۔ بارسلونا کی جانب سے سواریز نے ایک اور میسی نے دو گول اسکور کیے۔ چیمپئنز لیگ دوسرے سیمی فائنل کی پہلی لیگ بارسلونا کے نام رہی۔ کیمپ ناؤ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے میچ کا اچھا آغاز کیا۔ 26 ویں منٹ میں لوئس سواریز نے گول کر کے بارسلونا کو برتری دلا دی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں لیونل میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ 75 ویں منٹ میں میسی نے گول کر کے اسکور دو صفر کر دیا۔ 82 ویں منٹ میں میسی نے شاندار فری کک سے اپنے کیرئیر کا 600 واں گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو تین صفر کی برتری دلا دی۔ سیمی فائنلز کی دوسری لیگ اگلے ہفتے کھیلی جائے گی۔