Friday, September 30, 2022

چیمپئنز لیگ : بارسلونا، بائرن میونخ، چیلسی اورآرسنل اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

چیمپئنز لیگ : بارسلونا، بائرن میونخ، چیلسی اورآرسنل اگلے مرحلے میں پہنچ گئے
لندن (ویب ڈیسک) چیمپئنز لیگ کا گروپ مرحلہ ختم ہو گیا۔ بارسلونا ، بائرن میونخ، چیلسی اور آرسنل نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمئنز لیگ کے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں چیلسی نے پورٹو کو ہرا کر سپر سکسٹین کے لیے کوالیفائی کر لیاہے۔ گروپ جی سے کیو بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔ گروپ ای سے بارسلونا اور روما اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئے۔ گروپ ایف سے بائرن میونخ اور آرسنل سپر سکسٹین کھیلیں گی جبکہ گروپ ایچ سے سینٹ پیٹرز برگ اور جینٹ نے کوالیفائی کر لیا۔ اس سے پہلے ریال میڈرڈ‘ پی ایس جی‘ وولفس برگ‘ پی ایس وی بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ ایٹلیٹکو میڈرڈ‘ بینفیکا‘ مانچسٹر سٹی اور یوانٹس بھی سپر سکسٹین کھیلیں گی۔ سپر سکسٹین میں کون کس کے ساتھ میچ کھیلے گا یہ فیصلہ کرنے کے لیے پیر کو قرعہ اندازی ہو گی۔