Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیمپئنز لیگ ، مانچسٹر سٹی نے بازیل کو شکست دے دی

چیمپئنز لیگ ، مانچسٹر سٹی نے بازیل کو شکست دے دی
February 14, 2018

لندن ( 92 نیوز ) چمپئینز لیگ  میں مانچسٹر سٹی نے بازیل کو 0-4 سے شکست دے دی، جیووینٹس اور ٹوٹنم کے درمیان میچ دو،دو گول سے برابر رہا۔

چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہو گیا جس میں مانچسٹر سٹی نے بازیل کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔

مانچسٹر سٹی نےبازیل کو مکمل طور پر بے بس کئے رکھااور میچ کے آغاز پر ہی گول داغ کر برتری حاصل کر لی ۔ فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں 3 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔

دوسرے ہاف میں بھی بازیل کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور مانچسٹر سٹی نے گول اسکور کر کے چار ایک سے کامیابی حاصل کی ۔

چمپئینز لیگ کا دوسرا میچ  ٹوٹنم اور جیووینٹس کے درمیان دو ،دوگول سے برابر رہا ۔