Wednesday, October 5, 2022

  چیمپئنزلیگ کاٹائٹل جیتنےوالی بارسلوناکی ٹیم کاواپسی پرشانداراستقبال

   چیمپئنزلیگ کاٹائٹل جیتنےوالی بارسلوناکی ٹیم کاواپسی پرشانداراستقبال
بارسلونا(92نیوز)چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی بارسلونا کی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا،  سپینش کلب کی ٹیم برلن میں فائنل جیتنے کے بعد کیمپ نوسٹیڈیم پہنچی تو ہزاروں فٹبال شائقین ان کے استقبال کے لئے موجود تھے، اس موقع پر کلب کا ہوم گراؤنڈ بارسا کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم کی طرف سے پورے سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے میسی، نیمار اور سواریز اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے لئے نعرے لگائے۔ کھلاڑیوں نے چیمپئنز لیگ کی ٹرافی کی نمائش کی اور پرستاروں کی طرف سے شاندار استقبال پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں اٹالین کلب جووینٹس کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ یہ سپینش کلب کا رواں سیزن میں تیسرا بڑا ٹائٹل ہے، ٹیم نے کنگز کپ اور سپینش لیگ کے ٹائٹلز بھی اپنے  نام کئے ہیں شائقین نے اس موقع پر کہا کہ سیزن کے تینوں بڑے ٹائٹلز جیتنے پر وہ اپنے کھلاڑیوں کے شکرگزار ہیں۔ football