Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیمپئنزلیگ فٹبال،پی ایس جی نےریڈاسٹارکو شکست دیدی

چیمپئنزلیگ فٹبال،پی ایس جی نےریڈاسٹارکو شکست دیدی
October 4, 2018
لندن ( 92 نیوز) چیمپئنز  لیگ فٹبال کے اہم  مقابلے میں پی ایس جی کی ٹیم نے ریڈ اسٹار کے اوسان خطا کر دیے ،پی ایس جی نے حریف ٹیم  کو چھ ایک سے پچھاڑا،اسٹار کھلاڑی نیمار نے شاندار ہیٹرک اسکور کی۔ چیمپئنز لیگ ، ایکشن ،تھرل ،انٹرٹینمنٹ ، گولز کی بھرمار ،کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس نے ایونٹ کو چار چاندلگا دیے ۔ اہم معرکے میں  پی ایس جی  کی ٹیم ریڈ اسٹارکے  خلاف میدان میں اتری  ، پی ایس جی نے آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر دھاک بٹھائے رکھی اور پہلے ہی ہاف میں چار گول داغ دیے ۔ اسٹار کھلاڑی نیمار نے دو ،کوانی اور  ڈی ماریہ  نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔ دوسرے ہاف میں بھی پی ایس جی کی ٹیم چھائی رہی ،مزید دو گولز کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی  ، شہرہ آفاق کھلاڑی نیمار نے ایک اور گول کرکے شاندار ہیٹرک کی ۔ حریف ٹیم  نے میچ میں واپسی کےلیے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن  صرف ایک ہی گول کر پائی۔