Tuesday, January 31, 2023

چیلسی نے واٹفورڈ کو شکست دیدی

چیلسی نے واٹفورڈ کو شکست دیدی
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئرلیگ میں چیلسی نے  واٹفورڈ کو تین صفر سے ہرادیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے ، اہم میچ میں چیلسی نے واٹفورڈ کو تین صفر سے ہرا  دیا، چیلسی کی جانب سے روبن، ڈیوڈ لوئز اور ہگوائین نے گول اسکور کیے۔ چیلسی نے اس جیت کے اگلے سیزن میں چیمپئنز لیگ میں کھیلنے کی راہ ہموار کر لی۔ اٹالین فٹبال لیگ سیری اے میں نپولی نے کیگلیری   کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ کیگلیری  کے ایک گول کی برتری کے باوجود نپولی نے شاندار کم بیک کیا اور دو گول اسکور کر کے میچ اپنے نام کیا۔ اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ولاریال کو تین دو سے شکست دے دی۔ میڈرڈ کے کھلاڑی ماریانو ڈیاز نے دو بار گیند کو جال کی راہ رکھائی، پوائنٹس ٹیبل پر میڈرڈ 68 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔