Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیلسی نےکرسٹل پیلس کوہراکرانگلش پریمیئرلیگ کاٹائنل اپنےنام کرلیا

چیلسی نےکرسٹل پیلس کوہراکرانگلش پریمیئرلیگ کاٹائنل اپنےنام کرلیا
May 3, 2015
لندن(ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی ڈومیسٹک فٹبال لیگ کے چیمپئن کا فیصلہ ہو گیا، چیلسی نے کرسٹل پیلس کو ایک صفر سے ہرا کر دو ہزار پندرہ کی انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کا سیزن ختم ہونے میں ابھی چار میچز باقی ہیں، چیلسی نے قریب ترین حریفوں مانچسٹر سٹی اور آرسنل پر تیرہ پوائنٹس کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے ٹائٹل یقینی بنا  لیا۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل  اگلے چاروں میچز جیت بھی جائیں تو ان کے حصے میں صرف بارہ بارہ پوائنٹس آئیں گے۔ چیلسی اور کرسٹل پیلیس کے درمیان میچ میں فیصلہ کن گول ایڈن ہیزارڈ نے  پہلے ہاف کے آخری منٹ میں کیا۔ بلجیئم کے ہیزارڈ کو حال ہی میں سال کا بہترین انگلش کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔