Tuesday, October 4, 2022

چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ بزدار کے احکامات کو نظر انداز کرنا شروع کردیا

چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ بزدار کے احکامات کو نظر انداز کرنا شروع کردیا
لاہور (92 نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کو نظر انداز کرنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، ملک جواد رفیق صرف لیگی وابستگی کے حامل افراد کو پوسٹنگ دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے سفارش کردہ افسران کی تعیناتیوں کے احکامات ہوا ہوگئے، وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کی پھر تبدیلی کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا۔