Sunday, September 25, 2022

چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل ،اعظم سلیمان کی جگہ جواد رفیق تعینات

چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل ،اعظم سلیمان کی جگہ جواد رفیق تعینات

لاہور ( 92 نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل ہو گئے ، میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان  کی جگہ جواد رفیق ملک نئے چیف سیکرٹری تعینات ہو گئے  ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سابق چیف سیکرٹری پنجاب  میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  رپورٹ کرنے کی ہدایت دے دی گئی ،  جبکہ نئے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک  کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں ہوا۔