Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف سیکرٹری اور بیوروکریسی ہمارے ساتھ ہیں، صائمہ احد

چیف سیکرٹری اور بیوروکریسی ہمارے ساتھ ہیں، صائمہ احد
February 26, 2018

لاہور (92 نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سےان کی اہلیہ صائمہ احد کی ملاقات کرائی گئی ۔ ملاقات کا اہتمام نیب آفس میں کیا گیا ۔ ملاقات ایک گھنٹہ پانچ منٹ جاری رہی ۔
ذرائع کے مطابق احد چیمہ نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ انہیں تمام سہولیات دی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بھی سوالات کا سلسلہ جاری ہے ۔
ادھر صائمہ احد نے نیب کی حراست میں موجود اپنے شوہر کو تسلی دی کہ چیف سیکرٹری اور بیورو کریسی آپ کے ساتھ ہیں اور رہائی کیلئے قانونی چارہ جوئی بھی کی جا رہی ہے ۔
احد چیمہ کی اہلیہ کی جانب سے الزامات عائد کئے گئے تھے کہ درخواست کے باوجود ان کی شوہرسے ملاقات نہیں کرائی جا رہی جو باعث تشویش ہے ۔