Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف سلیکٹر مصباح الحق کا سرفراز احمد کو انگلینڈ ٹور کیلئے منتخب کرنیکا فیصلہ

چیف سلیکٹر مصباح الحق کا سرفراز احمد کو انگلینڈ ٹور کیلئے منتخب کرنیکا فیصلہ
May 25, 2020
لاہور (92 نیوز) چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سرفراز احمد کو انگلینڈ ٹور کیلئے منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا، کہتے ہیں دورے میں محمد رضوان وکٹ کیپر اور سرفراز متبادل ہوں گے، فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے سرفراز ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے اچھی خبر ہے، ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے سرفراز کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹور میں محمد رضوان ہوں گے لیکن متبادل کے طور پر سرفراز کو ٹیم میں رکھنا چاہیں گے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی اپنی پرفارمنس میں فرق آیا جس کا ٹیم پر بھی اثر ہوا تھا، فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے سرفراز ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔ ہیڈ کوچ نے کہا  سرفراز احمد ایک عرصے سے کپتانی کے فرائض سرانجام  دیتے ہوئے پریشر میں آگئے تھے، اور سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں  پرفارمنس نہ دینے پر سرفراز کو ٹیم سے باہر کیا گیا تھا۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے فارم اور فٹنس بحالی پر کافی کام کیا ہے۔