Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیف جسٹس گلزار احمد کا تاریخی اقدام، جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانیکا فیصلہ

چیف جسٹس گلزار احمد کا تاریخی اقدام، جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانیکا فیصلہ
August 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد نے تاریخی اقدام اُٹھاتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس عائشہ اے ملک کو ان کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہونے والی نشست پر تعینات کیا جائیگا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ نے ایڈہاک جج بننے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔