Tuesday, September 17, 2024

چیف جسٹس کا پمز اسپتال کا ہنگامی دورہ، مریضوں کی عیادت کی

چیف جسٹس کا پمز اسپتال کا ہنگامی دورہ، مریضوں کی عیادت کی
June 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے پمز اسپتال کا ہنگامی دورہکیا جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی۔ چیف جسٹس نے کہا ہم مریضوں کے لئے آئے ہیں ، دو ماہ بعد پمز کا دوبارہ دورہ کروں گا ، دیکھوں گا کتنی بہتری آئی ہے۔ چیف جسٹس میاں  ثاقب نثار سپریم کورٹ سے اچانک پمز ہسپتال پہنچ گئے۔ مریضوں کی عیادت کے دوان استفسار کیا اہسپتال میں بستر اتنے کم کیوں ہیں؟ مریضوں سے پوچھا کہ کیا یہاں ڈائیلائسز کا علاج فری ہوتا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا ایک دن میں وارڈز نہیں بنتیں ، تھوڑا وقت لگتا  ہے ، اہسپتالوں کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے ، میں کام کرنا چاہتا ہوں آپ لوگ میرا ساتھ دیں۔ چیف جسٹس نے کہا میں چاہتا ہوں کہ مریضوں کو بہتر سہولیات ملیں ، پمز اہسپتال کی بہتری کے لئے کام کر رہا ہوں۔ چیف جسٹس نے شعبہ امراض قلب ، نئی وارڈ، ایمر جنسی کا دورہ کیا، اس موقع پر پمز کے حالات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا وقت کے ساتھ ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا۔