Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف جسٹس کا لیپ ٹاپ اسکیم ، ہیلتھ کارڈز پرشہبازشریف کی تصاویر کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس کا لیپ ٹاپ اسکیم ، ہیلتھ کارڈز پرشہبازشریف کی تصاویر کا ازخود نوٹس
March 10, 2018

لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے لیپ ٹاپ اسکیم اور ہیلتھ کارڈز پر وزیر اعلی پنجاب کی تصاویر شائع کرنے پر ازخود نوٹس لے لیا ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسڑی میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ اسکیم پراخراجات کی تفصیل طلب کر لی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعت اپنے پیسے سےاپنے رہنماؤں کی تشہیر کرے ، عوام کے ٹیکس سے نہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب کی تصویر ہر جگہ کیوں آجاتی ہے ؟ ۔
چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو دونوں معاملات پر وضاحت لے کر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
ادھر صاف پانی کے منصوبوں کے کیس میں چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ ڈیٹ شیٹ پر بھی وزیر اعلیٰ کی تصویریں چھپتی ہیں ۔ شہباز شریف کو تصویریں چھپوانے کا زیادہ شوق ہے تو پیش ہو کر وضاحت کریں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یاد رکھیں ہم نیب کو پنجاب حکومت کے اشتہارات کی تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں ۔
دوسری طرف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ حکمرانوں کو اندازہ نہیں کہ پاکستان قرضوں میں ڈوب چکا ہے، حکمران ذاتی تشہیر پر خرچ کر رہے ہیں ۔ قرضوں کی صورتحال پرعدالت پریشان اور خوفزدہ ہے ، وقت ہے حکومتیں اپنی ترجیحات درست کر لیں ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے پنجاب حکومت کو تیئیس مارچ تک صاف پانی کے منصوبوں کے پی سی ون جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
مزید سماعت اکتیس مارچ کو ہو گی ۔