Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف جسٹس کا لاہور سے سکیورٹی کے نام پر لگائی گئی تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس کا لاہور سے سکیورٹی کے نام پر لگائی گئی تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
February 11, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس نے لاہور سے سکیورٹی کے نام پر لگائی گئی تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق رکاوٹیں ہٹانے کے حکم میں جاتی امرا، گورنر ہاؤس، چوبرجی، اور ماڈل ٹاؤن میں طاہر القادری کی رہائش کی رکاوٹیں شامل ہیں ۔
ادھر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے کہا کہ رکاوٹیں دھمکیاں ملنے کی وجہ سے لگائی گئیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا مجھے دھمکیاں نہیں ملتی ، اپنی فورسز کو الرٹ کریں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو کہنا چاہئے شہباز کسی سے نہیں ڈرتا ۔
دوسری طرف چیف جسٹس نے ایک سال میں ہونیوالے پولیس مقابلوں کی رپورٹ بھی ہفتے میں طلب کر لی ۔