Friday, September 13, 2024

چیف جسٹس کا فاؤنٹین ہاؤس کے باسیوں سے چوڑیاں اور پرفیوم لانے کا وعدہ

چیف جسٹس کا فاؤنٹین ہاؤس کے باسیوں سے چوڑیاں اور پرفیوم لانے کا وعدہ
June 10, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس فاؤنٹین ہاؤس کے باسیوں سے عید پر چوڑیاں اور پرفیوم لانے کا وعدہ بھی کر گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار فاونٹین ہاوس لاہور پہنچے تو ڈاکٹر امجد ثاقب نے ان کا استقبال کیا اور فاونٹین ہاوس کا دورہ کروایا۔ چیف جسٹس انتظامات سے مطمئن نظر آئے ۔ اس موقع پر معمر خاتون کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تیس سال سے یہاں مقیم ہیں ، کوئی ملنے نہیں آیا۔ ذہنی مریض خاتون نے کہا کہ ان کا دل گھر جانے کو کرتا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو مریض ٹھیک ہیں ان کو گھر پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔ اس موقع پر خاتون کی جانب سے چوڑیوں کی فرمائش کی گئی تو چیف جسٹس نے پرفیوم اور چوڑیاں لانا کا وعدہ بھی کر لیا۔