Friday, March 1, 2024

چیف جسٹس کا ریاست کے تمام ملازمین کو تنخواہ ملنے تک اپنی تنخواہ لینے سے انکار

چیف جسٹس کا ریاست کے تمام ملازمین کو تنخواہ ملنے تک اپنی تنخواہ لینے سے انکار
April 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریاست کے تمام ملازمین کو تنخواہ ملنے تک اپنی تنخواہ لینے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ بھی پیٹ لگا ہے۔ کہاں ہیں سیکرٹری فنانس؟؟ سپریم کورٹ میں پی ڈبلیو ڈی ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عام ہو گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو یکم کو تنخواہ نہیں ملتی۔ سیکرٹری فنانس کی یقین دہانی کے باوجود پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی، جب تک سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی انہیں بھی تنخواہ نہ دی جائے۔ ان کا چیک اکائونٹ میں نہیں جائیگا۔ ملازمین کو ادائیگی کی تصدیق کے بعد چیک ان کے سٹاف کو دیا جائے۔