Tuesday, April 30, 2024

چیف جسٹس کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم
January 21, 2018

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ میں سکیورٹی بیریئر لگا کر رکاوٹیں بند کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس کا حمزہ شہبازکے گھر کے باہر سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کا حکم۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں راستے بند کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کون ہے حمزہ شہباز، میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا۔

حمزہ کو ابهی طلب کر کے پوچھ لیتے ہیں کہ انکی جان کو کیا خطرہ ہے۔ حمزہ شہباز کے گهر کے باہر رکاوٹیں ختم کریں۔ پرائیویٹ کار میں خود دورہ کر کے چیک کرونگا۔

اگر انکی جان کو خطرہ ہے تو اپنی رہائش گاہ تبدیل کر لیں، یہ لوگ وہاں کیوں نہیں چلے جاتے جہاں انکی جانوں کو خطرے نہ ہوں۔

آپ نے بیریئر کیوں نہیں ہٹائے، چیف جسٹس کا چیف سیکرٹری سے استفسار۔ عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کی سخت سرزنش۔

چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز ایم این اے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں چیف جسٹس ہوں، میری رہائش گاہ کے باہر تو کوئی رکاوٹ نہیں۔

آئندہ حمزہ شہباز کے گهر کے باہر سکیورٹی اہلکار نیکر پہن کر یا ننگے نہاتے نظر نہ آئیں۔ چیف جسٹس  نے کہا حمزہ شہباز کے گهر کے گرد ہماری بہنیں اوربیٹیاں بهی رہتی ہیں، اگر آئندہ کوئی شکایت آئی تو سخت ایکشن لوں گا۔