Tuesday, September 17, 2024

چیف جسٹس کا اچانک جنرل اسپتال لاہور کا دورہ

چیف جسٹس کا اچانک جنرل اسپتال لاہور کا دورہ
June 1, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اچانک جنرل ہسپتال کے دورے پر نکل پڑے۔  چیف جسٹس نے ایمرجنسی نیورو سائنسز کے وارڈز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔ اسپتال انتظامیہ نے  چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد پر مریضوں اور ان کے لواحقین کا داخلہ ہسپتال میں  بند کر دیا ۔ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی دہائیاں، مگر کسی نے ایک نہ سنی ۔ چیف جسٹس کے ہمراہ  چیف سیکرٹری زاہد سعید سمیت تمام متعلقہ حکام بھی موقع پر موجود رہے۔