Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیف جسٹس کاپنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے ڈیلی ویجز ملازمین نکالنےکا نوٹس

چیف جسٹس کاپنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے ڈیلی ویجز ملازمین نکالنےکا نوٹس
July 21, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے اور ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کا طیارہ سیر کیلئے اسکردو لے جانے کے معاملہ کا نوٹس لے لیا،تمام متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ چیف جسٹس کی سر براہی میں عدالتی بینچ 23 جولائی کو ٹریننگ اسٹی ٹیوٹ سے ملازمین کو نکالے جانے کے معاملہ کی سماعت کریگا ،چیئرمین  ووکیشنل ٹریننگ اسٹی ٹیوٹ پنجاب،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور درخواست گزار خاتون جہاں آرا سمیت تمام فریقن کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے قومی ایئر لائین کا جہاز سیر کیلئے اسکردو لے جانے کے معاملہ پر چیف جسٹس نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی ابتدائی رپورٹس مسترد کر دی،چیف جسٹس نے دونوں اداروں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرکے معاملہ کو 22 جولائی سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔