Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیف جسٹس کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ڈیلی ویجز ملازمین نکالنے کا نوٹس

چیف جسٹس کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ڈیلی ویجز ملازمین نکالنے کا نوٹس
July 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے اور ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کا طیارہ سیر کے لیے سکردو لیجانے کے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس کی سر براہی میں عدالتی بینچ 23 جولائی کو ٹریننگ اسٹی ٹیوٹ سے ملازمین کو نکالے جانے کے معاملہ کی سماعت کریگا۔ چیئر مین ووکیشنل ٹریننگ اسٹی ٹیوٹ پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور درخواست گزار خاتون جہاں آرا سمیت تمام فریقن کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے قومی ایئر لائین کا جہاز سیر کے لیے سکردو لیجانے کے معاملہ پر چیف جسٹس نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی ابتدائی رپورٹس مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے دونوں اداروں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرکے معاملہ کو 22 جولائی سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔