Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف جسٹس پاکستان کے فیصلے کے بعد کراچی کے تمام شاپنگ مالز کھل گئے

چیف جسٹس پاکستان کے فیصلے کے بعد کراچی کے تمام شاپنگ مالز کھل گئے
May 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان کے فیصلے کے بعد کراچی کے تمام شاپنگ مال کھل گئے ، 40سے زائد شاپنگ مالز میں 20 ہزار دکانوں پر اطمینان بخش کاروبار  ہوا۔

چیف جسٹس پاکستان کے فیصلے کے بعد کراچی کے تمام شاپنگ مالز کھلنے پر تاجروں نے کہا کہ ہمارا بچہ بچہ چیف جسٹس پاکستان کے لیے دعا گو ہے ، چیف جسٹس سے استدعا ہے چاند رات تک مارکٹیں افطار سے رات 12 بجے تک کھولنے کا حکم دیں۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ  کاروباری اوقات 4 بجے مقرر ہونے کے باعث خریدار روزے کی حالت میں سخت گرمی میں نکلنے پر مجبور ہیں ، مارکٹیں افطار سے رات 12 بجے تک کھولنے کا حکم صادر فرمائیں۔