Tuesday, February 7, 2023

چیف جسٹس پاکستان کے جناح اسپتال کراچی کے دورے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیف جسٹس پاکستان کے جناح اسپتال کراچی کے دورے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کراچی ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان کے جناح اسپتال کراچی  کے دورے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید سے متعلق سوال پر سیمی جمالی سمیت تمام ڈاکٹرز پریشان ہو گئے اور ان میں  کھلبلی مچ گئی، چیف جسٹس کو ایم آر آئی میشن میں لیٹا ہوا شخص دکھادیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ عبدالغنی مجید اس وقت کہاں ہیں، جس پر ڈاکٹرز نے جواب دیا کہ ادھر ہے سر، ادھر ہے اور اسپتال میں کھلبلی مچ گئی۔ چیف جسٹس نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیمی جمالی کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ بتائیں اے جی مجید کہاں ہیں، سیمی جمالی حیران و پریشان ہو گئیں ۔  چیف جسٹس کو ایم  آرآئی  مشین کے پاس لے گئیں اور کہا کہ سر اے جی مجید ایم آر آئی مشین میں ہے۔ چیف جسٹس پہنچے تو ایم آر آئی مشین میں موجود شخص کی صرف ٹانگیں نظر آرہی تھیں  جس پر چیف جسٹس مسکرائے اور واپس روانہ ہوگئے، عبدالغنی مجید کو جیل ڈاکٹرز کی سفارش پر جناح اسپتال سب جیل منتقل کیا گیا ہے۔