چیف جسٹس پاکستان کی نگران وزیراعلیٰ کے پی کے سے گاڑی واپس لینے کی ہدایت
پشاور ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے پشاور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی ، سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گاڑی واپس لینے کی ہدایت کردی ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اب پتہ چلا وہ کیوں فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے تھے ،عدالت نے صوبے کے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز تحلیل کرنے کاحکم دے دیا۔
عدالت نے نرسز کی ترقیوں اور انفراسٹرکچر سے متعلق درخواست خارج کر دی ۔