Saturday, July 27, 2024

چیف جسٹس پاکستان کا گلاب دیوی اسپتال کا دورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

چیف جسٹس پاکستان کا گلاب دیوی اسپتال کا دورہ،مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے
March 24, 2018

لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میں ثاقب نثار نے لاہور کے  گلاب دیوی اسپتال کا دورہ کیا۔

چیف جسٹس نے آؤٹ ڈور کے تمام ڈاکٹرز کو طلب کر لیا ، اس موقع پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے  ناقص سہولیات اور ڈاکٹروں کے ناروا رویے سمیت شکایات کے انبار لگادیئے ۔

قبل ازیں چیف جسٹس نے عدالت کے باہر سائلین کو دیکھ کر گاڑی روک لی،چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر بھی لوگوں کے مسائل سنے۔

جب چیف جسٹس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری  پہنچے تو انصاف کے لئے دہائی دیتی صغریٰ بی بی نامی خاتون  چیف جسٹس کی گاڑی کے سامنے  آگئی ۔ جس پر چیف جسٹس گاڑی سے اترے تو صغریٰ  بی بی نے گوجرانوالہ پولیس کے ہاتھوں اپنے بیٹے کے مارے جانے کی داستان سنا دی ، جس پر چیف جسٹس نے  خاتون کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری بلا لیا  ۔