Friday, September 20, 2024

چیف جسٹس پاکستان کا پرویز مشرف کو آج دوبجے تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم

چیف جسٹس پاکستان کا پرویز مشرف کو آج دوبجے تک ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم
June 14, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق صدر پرویزمشرف کو آج 2 بجے تک ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کا حکم دے دیا ،   چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پرویزمشرف پیش نہیں ہوتے تو وہ قانون کے مطابق فیصلہ صادر کردیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بننے والے بنچ  نے  سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کے پاس کل دو بجے تک کاوقت ہے وہ ملک میں واپس آجائیں ورنہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔ پرویز مشرف  کے وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا کہ  سابق صدر بیمار ہیں،علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی سہولت برقرار رکھیں ،  جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ مشرف شرائط رکھنے کی بجائے پہلے پاکستان آئیں۔ چیف جسٹس  آف پاکستان کا کہنا تھا کہ اگر مشرف بیمار ہیں تو ایمبولینس میں ہی آجائیں  ،  پہلے وہ پاکستان میں آئیں اس کے بعد بورڈ پر دیکھا جائے  گا کہ کیا  وہ واقعی بیمار ہیں ؟  ۔ چیف جسٹس پاکستان نے  مزید ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ  اگر مشرف واقعی کمانڈو ہیں توبہادری دکھائیں  اور ملک میں واپس آئیں ، انہوں نے ملک پر قبضہ کیا لیکن خوف نہیں کھایا اگر یہ واپس نہیں آتے تو کاغذات نامزدگی کی جانچ نہیں ہونے دیں گے۔