Sunday, March 3, 2024

چیف جسٹس پاکستان کا وزیر اعلیٰ کی تصویر کے بغیر شہر خاموشاں کی تشہیر کا حکم

چیف جسٹس پاکستان کا وزیر اعلیٰ کی تصویر کے بغیر شہر خاموشاں کی تشہیر کا حکم
April 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو وزیر اعلیٰ  پنجاب کی تصویر کے بغیر شہر خاموشاں  کی تشہیر کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے طلحہ برکی سے کہا  آپ کن معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں ، سمجھا تھا شائد توقیر شاہ والے کام آپ کرتے ہیں ۔اس پر طلحہ برکی نے کہا میں صرف حلقے میں لوگوں کے مسائل سنتا ہوں ۔ چیف جسٹس نے کڈنی لیور انسٹی ٹیوٹ میں بھاری تنخواہوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے  پی کے ایل آئی کا بجٹ، بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز اور عملے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم  دے دیا۔ چیف جسٹس نے ملازمین کے سروس اسٹرکچر کی تفصیلات بھی طلب  کر لیں اور ریمارکس دیئے کہ عدالت کے نوٹس میں آیا ہے وہاں پندرہ پندرہ لاکھ روپے پر ڈاکٹروں کو بھرتی کیا گیا۔