Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف جسٹس پاکستان کاائیرہیڈکوارٹرز کا دورہ ، چیف آف ائیر اسٹاف سے ملاقات کی

چیف جسٹس پاکستان کاائیرہیڈکوارٹرز کا دورہ ، چیف آف ائیر اسٹاف سے ملاقات کی
October 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ائیرہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے  بدھ کے روز  ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، اپنے دورے کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیف آف ائیر اسٹاف  مجاہد انور خان سے بھی ملاقات کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  ائیر چیف مجاہد انور خان کی جانب سے  چیف جسٹس پاکستان کو ڈیم فنڈ کیلئے 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ائیرچیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی ۔ چیف جسٹس نے پاک فضائیہ کے افسران اور ائیرمینز سے خطاب بھی کیا۔