Friday, September 30, 2022

چیف جسٹس پاکستان نے کورنگی ناصر جمپ میں کے ڈی اے کو مکانات مسمار کرنے سے روک دیا

چیف جسٹس پاکستان نے کورنگی ناصر جمپ میں کے ڈی اے کو مکانات مسمار کرنے سے روک دیا
کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ میں کے ڈی اے کو مکانات مسمار کرنے سے روک دیا اور ریوینیو بورڈ، کے ڈی اے اور دیگر حکام سے ایک ماہ میں ریکارڈ طلب کر لیا۔ کورنگی ناصر جمپ کے قریب کے ڈی اے کے متاثرین صبح سے ہی سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے ۔ چیف جسٹس کی آمد پر مظاہرین نے نعرے لگائے۔ جسٹس ثاقب نثار نے متاثرین سے کہا کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم انصاف کے لئے بیٹھے ہیں، قانون کے مطابق قائم گھر مسمار ہونے نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثرین کے ڈی اے کے چہرے کِھل اٹھے۔ متاثرین نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مکانات چائنا کٹنگ پر قائم ہیں تو الاٹمنٹ کیوں کی گئی تھی۔