چیف جسٹس پاکستان نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

کوئٹہ ( 92 نیوز) چیف جسٹس نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ۔ چیف جسٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمارتیں نہیں وہاں رہنے والی شخصیات پہچان ہوتے ہیں ۔
چیف جسٹس آف پاکستان گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے تھے ، آج انہوں نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں حاضری سے کہا کہ انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے ، اسی کی بنیاد پر معاشرے تشکیل پاتے ہیں ۔
خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سب کی کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، خدا سے دعا ہے کہ عمارت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کوئٹہ رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت بھی کرینگے۔
