چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کرلیا
اسلام آبا د( 92 نیوز) نیب میں پیش ہونے والے افراد کی میڈیا پر آنیوالی خبروں کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کر لیا ۔
چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب کو کوئی حق نہیں پہنچتا لوگوں کی پگڑیاں اچھالے ، کیا نیب یہ چاہتا ہے کہ بیرون ملک سے آنیوالا سرمایہ کار خوف سے بھاگ جائے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہر آدمی کو چور سمجھ کر پگڑیاں نہ اچھالی جائیں ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نوٹس بعد میں ملتا ہے ٹی وی چینلز پر ٹکرز پہلے چلنا شروع ہو جاتے ہیں ۔