Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیف جسٹس پاکستان نے ماڑی پور میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا

چیف جسٹس پاکستان نے ماڑی پور میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا
July 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں مختلف علاقوں کے سیوریج پانی کو سمندر برد کرنے کا انتظام کر لیا گیا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے ماڑی پور میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا ۔ واٹرکمیشن کی کوششیں رنگ لانے لگیں ۔ گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ ایس تھری منصوبہ مکمل ہو گیا۔ سیوریج پلانٹ کی افتتاحی تقریب ماڑی پور میں منعقد کی گئی ۔ چیف جسٹس نے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ بھی کیا جس کے بعد بٹن دبا کر گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان نے سربراہ واٹر کمیشن کی کارکردگی کو سراہا ۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ پانی کے بغیر زندگی نہیں اور پانی محفوظ رکھنے کیلئے ڈیمز کی ضرورت ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان کراچی میں صفائی ستھرائی سے بھی مطمئن دکھائی دیئے  اور کہا 6 ماہ میں بہت کچھ بدل گیا ۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی لاگت 36.117 ملین روپے سے زائد ہے ۔ پلانٹ سے یومیہ 77 ملین گیلن گندا پانی صاف کیا جائے گا جبکہ پلانٹ 180 ملین گیلن گندا پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ منصوبے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت نے 50، 50 فیصد فنڈز دیئے ہیں اور ملیر، کورنگی، لیاری، ہارون آباد، ماڑی پور کے سیوریج کا پانی صاف کر کے سمندر برد کیا جائیگا ۔