Tuesday, September 17, 2024

چیف جسٹس پاکستان نے لاہور،عمران خان نے بنی گالہ،خورشید شاہ نے سکھر میں نمازعید پڑھی

چیف جسٹس پاکستان نے لاہور،عمران خان نے بنی گالہ،خورشید شاہ نے سکھر میں نمازعید پڑھی
June 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر)  ناصرالملک نےوزیراعظم ہاؤس  میں نماز عید ادا کی  ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےبنی گالہ جبکہ سابق اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نےسکھر میں نماز عید ادا کی ۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان ، فاروق ستاراورگورنر سندھ محمدزبیرنےکراچی میں نماز عید پڑھی ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار،گورنرپنجاب رفیق رجوانہ اور طاہر القادری نے  لاہورمیں عیدکی نماز ادا کی۔