چیف جسٹس پاکستان نے زینب کی زندگی پر بننے والی فلم کا نوٹس لے لیا
لاہور ( 92 نیوز) نجی ٹی وی چینل کی جانب سے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کی زندگی پر بغیر اجازت بنانے کے واقعے کا چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا۔
زینب کے والد حاجی امین کی درخواست پر سپریم کورٹ نے پنجاب اور واق کے وکیل سے رپورٹ طلب کر لی ۔
چیف جسٹس نے رپورٹ طلب کی کہ پیمرا کا اس معاملے میں کیا کردار ہے ۔