چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا ازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کا از خود نوٹس لے لیا۔
پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری اور اخوت فاؤنڈیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا ۔کیس کی سماعت کل 11 بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی ۔
گزشتہ روز فاؤنٹین ہاؤس کے دورے کے دوران خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔