Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیف جسٹس نے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لے لیا
January 19, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لے لیا۔
کراچی پولیس کی جانب سے دو جنوری کو جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نواجون نقیب اللہ محسود کو گرفتار کیا گیا جبکہ 17 جنوری کو میبنہ جعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت ظاہر کی گئی۔
عوامی حلقوں کی جانب سے اس ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی گئی اور میڈیا رپورٹس میں اس واقعہ کے آنے پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے سات دنوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا نقیب اللہ محسود بسلسلہ روز 2008 سے کراچی میں آباد تھا۔
مقتول نقیب اللہ محسود بطور ماڈل بھی کافی شہرت کا حامل تھا۔