Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیف جسٹس نے مردان میں بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے مردان میں بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا
January 26, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا رپورٹس پر مردان کی 4 سالہ عاصمہ سے زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا اور آئی جی خیبرپختونخوا سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔
اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اشرف طاہر نے عاصمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی ٹیم نے عاصمہ کے خون ، ناخن اور بالوں کے نمونے بھجوائے تھے ۔ اس کے علاوہ عاصمہ کے کپڑے ، جوتے اور گلاس کا لیب ٹیسٹ بھی کرایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ ملزم کا ڈی این اے میچ کرنے کا ہے ۔ عاصمہ کی ڈی این اے رپورٹ مردان پولیس کو بھجوا دی گئی ہے ۔
15 جنوری کو لاپتہ ہونے والی 4 سالہ عاصمہ کی لاش کھیتوں سے ملی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی عاصمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی ۔
اس واقعے پر مردان کے ضلعی پولیس سربراہ میاں سعید نے کہا کہ ابتدائی طبی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی کو قتل کرنے سے قبل اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ۔