Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف جسٹس نے دو لڑکیوں سے زیادتی کا ازخود نوٹس لےلیا

چیف جسٹس نے دو لڑکیوں سے زیادتی کا ازخود نوٹس لےلیا
July 27, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان کےعلاقے راجا پور میں دو لڑکیوں سے زیادتی کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےعمروڈا سمیت مزید چار ملزم گرفتار کرلیے ہیں ، گرفتارافرادکی تعداد پچیس ہوگئی جبکہ مرکزی ملزم اشفاق تاحال فرار ہے۔

تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیو بنامظلوموں کی آواز۔چیف جسٹس آف پاکستان نے مظلوم بچی کی آہیں اور سسکیاں سن لیں۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے راجا پور میں پیش آنےوالے اندوہناک واقعہ کا از خود نوٹس لے لیا۔۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔مرکزی ملزم عمروڈا سمیت  مزید چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہےگرفتار ہونیوالوں میں سعید نمبر،حق نواز ااور اللہ بخش شامل ہیں۔ اس طرح مجموعی گرفتاریوں کی تعداد پچیس ہو گئی  ہے۔

دوسری لڑکی سے زیادتی کرنےوالامرکزی  ملزم اشفاق اب بھی قانون کی گرفت  سے آزاد ہے۔پولیس  حکام نے ملزم اشفاق کی بھی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔