Friday, September 13, 2024

چیف جسٹس نے ایک.ماہ میں ہونے والے تبادلے ، تقرریاں عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیں

چیف جسٹس نے ایک.ماہ میں ہونے والے تبادلے ، تقرریاں عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیں
May 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر میں گزشتہ ایک.ماہ میں ہونے والے تبادلے اور تقرریاں عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کی  جانب سے بھرتیوں، تبادلوں پر پابندی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ملک بھر میں گزشتہ ایک.ماہ میں ہونےوالے تبادلے اورتقرریاں عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کا جائزہ لے کر ان کے متعلق فیصلہ دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب کے آفس کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔ کیا مدت ختم ہونے سے چند روز پہلے من پسند افسران کو نواز جا رہا ہے؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں  ایسی تمام ٹرانسفر،  پوسٹنگ بدنیتی پر مبنی ہیں ۔ موجودہ حکومت ایسے تبادلے نگران حکومت کے لیے چھوڑ دیتی۔ عدالت نے تمام صوبوں میں ایک ماہ میں سترہ اور  اس سے اوپر  کے گریڈ کے افسران کے تبادلوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔