اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ایف ایٹ کچہری سے متصل گراؤنڈ میں تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے تین روز میں جواب طلب کر لیا ۔
کچیری سے متصل گراؤنڈ میں وکیلوں کی جانب سے فٹبال کے میدان پر مبینہ قبضے کر کے چیمبرز تعمیر کر رکھے ہیں ۔
چیف جسٹس نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے چیئرمین سے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ۔
واضح رہے کہ وکلاء پر الزام ہے کہ ایف ایٹ کچہری میں گزشتہ دو سال کے دوران کئی ہزار میٹر سرکاری زمین پر قبضہ کیا اور اس میں ایک فٹبال گراؤنڈ بھی شامل ہے ۔ اس کے خلاف مقامی تاجروں اور عام لوگوں نے احتجاج کیا مگر برسوں تک شنوائی نہ ہو سکی ۔