Tuesday, September 17, 2024

چیف جسٹس منظورملک اور جسٹس سردارطارق مسعودکو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس منظورملک اور جسٹس سردارطارق مسعودکو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے کا فیصلہ
October 3, 2015
لاہور(92نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سینئر ترین جج کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن پنجاب کی اعلیٰ عدلیہ کے نئے سربراہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور ملک اور سینئر ترین جج  جسٹس سردار طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر آنے والے جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا منصب سنبھالیں گے۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری اور نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔