Monday, February 26, 2024

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کورونا سے بچاؤ سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کورونا سے بچاؤ سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی
March 21, 2020
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے کورونا سے بچاؤ سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی، جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کورونا سے نمٹنے کےاقدامات کا جائزہ لے گی۔ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں جسٹس عاطر محمود، جسٹس اسجد جاوید، سیشن جج لاہور اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری شامل ہیں۔ کمیٹی کورونا وائرس سے بچاؤ، عدالتی انتظامات اور پنجاب بھر کی عدالتوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گی۔ عدالت نے مہلک وائرس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی طلب کر لیا۔ کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس 24 مارچ کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں ہوگا، جس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ سیکرٹری صحت اور آئی جی پنجاب شرکت کریں گے۔