چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد کل ریٹائر ہو جائیں گے

لاہور(92نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد کل اپنے عہدے سے ریٹایر ہو جائیں گےجبکہ نئے چیف جسٹس منظور احمد ملک ہفتے کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس خواجہ امتیاز احمد باسٹھ برس کے ہونے پر عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں کل ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہو گی جس میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور ملک اور دیگر جج صاحبان جسٹس خواجہ امتیاز کو گلدستہ پیش کریں گے۔
ان کو ایک سادہ لیکن پروقار تقریب میں الوداع کریں گے۔
ریٹائرہونے والے چیف جسٹس خواجہ امتیاز کے اعزاز میں کل رات کو بھی لاہور ہائی کورٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔