چیف جسٹس سپریم کورٹ کا جناح اسپتال لاہور کادورہ،طبی سہولیات کاجائزہ لیا
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، دورے کے دوران چیف جسٹس نے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل سے مشینری سے متعلق معلومات لیں،چیف جسٹس نےعوام کی علاج معالجے سے متعلق شکایات بھی سنیں۔
دوسری جانب چیف جسٹس کی آمد سے قبل انتظامیہ نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی کے باہر ویل چیئرز اور سٹریچرز فراہم کرنے کیلئے عارضی ڈیسک قائم کر دیا،
اسپتال عملے کا کہنا ہے کہ ویل چیئرز اور سٹریچر رکھنے کیلئے25 لاکھ کا شیڈ بنانا تھا جو نہیں بنایا جا سکا اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر صرف 6 سٹریچر اور 9 ویل چیئرز موجود ہیں ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے بعد ازاں شیخ زید اسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ کے یونٹس اور وارڈز کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔