Friday, December 1, 2023

چیف جسٹس ہائیکورٹ کے بیٹے کی عدم بازیابی پر سندھ میں وکلاءکی ہڑتال

چیف جسٹس ہائیکورٹ کے بیٹے کی عدم بازیابی پر سندھ میں وکلاءکی ہڑتال
July 18, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر کی عدالتوں میں چیف جسٹس کے صاحبزادے اویس شاہ کی عدم بازیابی کےخلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔ وکلاءنے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے صاحبزادے اویس شاہ کی عدم بازیابی کےخلاف کراچی سمیت سندھ بھر کے وکلاءمیدان میں نکل آئے۔ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سندھ ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلاءنے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ وکلاءکی ہڑتال کے باعث قیدیوں کو پیش نہیں کیا جاسکا اور دو سواڑتالیس مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔ تین روزہ ہڑتال کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں ہزاروں مقدمات متاثر ہوں گے۔ وکلاءرہنماوں کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کی عدم بازیابی لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت قیام امن میں ناکام ہوچکی ہے۔ اویس شاہ کو بازیاب نہ کرایا گیا تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔