چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے خیرپور میں معصوم بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا

کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے خیرپور میں معصوم بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
دو روز قبل پیر جو گوٹھ میں بچی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کرکے قتل کیا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی کی تصدیق ہو گئی تھی۔
افسوسناک واقعے کا شکار بننے والے بچی کی لاش کیلوں کے باغ سے ملی تھی۔ اپنی چہیتی بیٹی کی لاش دیکھ کر باپ خود کو سنبھال نہ سکا اور غم میں ڈوب کر آنسو بہاتا رہا ، جسے علاقہ مکین صرف تسلیاں ہی دیتے رہے۔